تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھیلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمّد ﷺ کو بھیجا اور اپنی خاص کتاب قرآن مجید نازل فرمائی اور اس میں صاف صاف سچّی اور خالص توحید کی تعلیم دیسوال۔ قرآن مجید کی کن آیات سے توحید ثابت ہوتی ہے؟ جواب۔ تمام قرآن مجید میں اوّل سے آخر تک توحید کی تعلیم بھری ہوئی ہے! چند آیتیں یہ ہیں:۔ وَ اِلٰھُکُمْ اِلٰہُ وَّاحِدُ۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۔ (سورة بقرہ ۔ ع۱۹ )” تمہار ا معبود ایک اللہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بہت بخشنے والا مہربان ہے۔“ دوسری آیت یہ ہے:۔ شَھِدَ اللّٰہُ اَنَّہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۔ وَالْمَلٰئِکَةُ وَ اُولُو الْعِلْمِ قَآئِمًا بِّالْقِسْطِ۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔ (آل عمران۔ ع۲)یعنی ” خدا تعالیٰ گواہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور اہل علم بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ وہ انصاف قائم رکھنے والا ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ غالب حکمت والا ہے۔ “! اسی طرح اور بے شمار آیتیں خدا کی توحید کی تعلیم دیتی ہیں جیسے قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَد’‘۔ ” تو کہ کہ اللہ ایک ہے“ وغیرہسوال۔ خدا تعالیٰ کا ذاتی نام کیا ہے؟ جواب۔ خداتعالیٰ کا ذاتی نام اللہ ہے ۔ اس کو اِسم ذات اور اِسم ذاتی بھی کہتے ہیںسوال۔ لفظ اللہ کے سِوا خدا تعالیٰ کے اور ناموں کو( جیسے خالِق، رزّاق وغیرہ)کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ لفظ اللہ کے سوا خدا تعالیٰ کے اور ناموں کو صفاتی نام کہتے ہیںسوال۔ صفاتی نام کے کیا معنیٰ ہیں؟