تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ ایک دفعہ کے پہنے ہوئے موزوں پر کتنے دنوں تک مسح جائز ہے؟ جواب۔ اگر آدمی اپنے گھر یا رہنے کی جگہ ہو تو ایک دن اور ایک رات موزوں پر مسح کرے۔ اور سفر میں ہو تو تین دن تین رات تک مسح جائز ہےسوال۔ موزے پر کس طرح مسح کرے؟ جواب۔ اوپر کی طرف کرنا چاہئیے تلووں کی طرف یا ایڑی کی طرف مسح کرنے سے مسح نہیں ہوتاسوال۔ وضو اور غسل دونوں میں موزوں پر مسح جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ وضو میں موزوں کا مسح جائز ہے غسل میں جائز نہیںسوال۔ مسح کس طرح کرے؟ جواب۔ ہاتھ کی انگلیاں پانی سے بھگو کر تین انگلیاں پاؤں کے پنجے پر رکھ کر اوپر کی طرف کھینچے ۔ انگلیاں پوری رکھے صرف ان کے سرے رکھنا کافی نہیںسوال۔ پھٹے ہوئے موزے پر مسح جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ اگر موزہ اتنا پھٹ گیا کہ پاؤں کی تین چھوٹی انگلیوں کے برابر پاؤں کھل گیا یا چلنے میں کھل جاتا ہے تو اُس پر مسح جائز نہیں اور اس سے کم پھٹا ہو تو جائز ہےجبیرہ پر مسح کرنے کا بیان سوال۔ جبیرہ کسے کہتے ہیں؟