تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ نہیں، صحابی ہونے کی فضیلت بہت بڑی ہے اس لئے کوئی ولی جو صحابی نہ ہو مرتبے میں صحابی کے برابر یا بڑھ کر نہیں ہو سکتاسوال۔ بعض لوگ خلافِ شرع کام کرتے ہیں مثلاً نماز نہیں پڑھتے یا داڑھی منڈاتے ہیں اور لوگ انہیں ولی سمجھتے ہیں تو ایسے لوگوں کو ولی سمجھنا کیسا ہے؟ جواب۔ بالکل غلط ہے ، یاد رکھو کہ ایسا شخص جو شریعت کے خلاف کام کرتا ہو ہرگز ولی نہیں ہو سکتاسوال۔ کیا کوئی ولی ایسے بھی ہوتے ہیں کہ شرعی احکام مثلاً نماز ، روزہ انہیں معاف ہو جائیں؟ جواب۔ جب تک آدمی اپنے ہوش و حواس میں ہو اور اس کی طاقت اور استطاعت درست ہو کوئی عبادت معاف نہیں ہوتی اور نہ کوئی گناہ کی بات اس کے لئے جائز ہوتی ہے ۔ جو لوگ ہوش و حواس اور استطاعت درست ہونے کی حالت میں عبادت نہ کریں، خلافِ شرع کام کریں اور کہیں کہ ہمارے لئے یہ بات جائز ہے وہ بے دین ہیں ہرگز ولی نہیں ہو سکتےمعجزہ اور کرامت کا بیان سوال ۔ معجزہ کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبروں سے کبھی ایسی خلافِ عادت باتیں ظاہر کر ا دیتا ہے جن کے کرنے سے دنیا کے اور لوگ عاجز ہوتے ہیں ، تاکہ لوگ ایسی باتوں کو دیکھ کر سمجھ لیں کہ یہ خدا کے بھیجے ہوئے ہیں۔ ایسی باتوں کو معجزہ کہتے ہیںسوال۔ پیغمبروں نے کیا کیا معجزے دکھائے؟