تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ عیدین یا جمعہ یا اور کسی بڑی جماعت میں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے جگہ تنگ ہو گئی اور پیچھے والے شخص نے اپنے آگے والے کی پیٹھ پر سجدہ کر لیا تو جائز ہے یا نہیں ؟ جواب۔ جائز ہےنماز کے پانچویں رکن (قعدہ اخیرہ) کا بیان سوال۔ قعدہ اخیرہ کی کتنی مقدار فرض ہے؟ جواب۔ التّحیات کے آخری الفاظ عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ تک پڑھنے کی مقدار بیٹھنا فرض ہےسوال۔ قعدہ اخیرہ کن کن نمازوں میں فرض ہے؟ جواب۔ تمام نمازوں مین خواہ فرض ہوں یا واجب ، سنت ہوں یا نفل قعدہ اخیرہ فرض ہےواجباتِ نماز کا بیان سوال۔ واجباتِ نماز سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ واجباتِ نماز ان چیزوں کو کہتے ہیں جن کا نماز میں ادا کرنا ضروری ہے ۔ اگر ان میں سے کوئی چیز بھولے سے چھوٹ جائے توسجدہ سہو کر لینے سے نمازدرست ہو جاتی ہے اور بھولے سے چھوٹنے کے بعد سجدہ سہو نہ کیا جائے یا قصداً کوئی چیز چھوڑ دی جائے تو نماز کا لوٹانا واجب ہوتا ہےسوال۔ واجباتِ نماز کتنے ہیں؟ جواب۔ واجباتِ نماز چودہ ہیں (۱)فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کی قرأت کے لئے مقرر کرنا (۲) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا