تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جن لوگوں کے بارے میں خدا تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ (۳) کچھ فرشتے انسان کے مر جانے کے بعد قبر میں اس سے سوال کرنے پر مقرر ہیں۔ ہر انسان کی قبر میں دو فرشتے آتے ہیں۔ ان کو مُنکر اور نکیر کہتے ہیں۔ (۴) کچھ فرشتے اس کام پر مقرر ہیں کہ دنیا میں پھرتے رہیں اور جہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہو، وعظ ہوتا ہو ، قرآن مجید پڑھا جاتا ہواور درود شریف پڑھا جاتا ہو، دین کے علم کی تعلیم ہوتی ہو، ایسی مجلسوں میں حاضر ہوں اور جتنے لوگ اس مجلس میں اس نیک کام میں شریک ہوں ، اُن کی شرکت کی خدا تعالیٰ کے سامنے گواہی دیں۔ دنیا میں جو فرشتے کام کرتے ہیں اُن کی صبح و شام تبدیلی بھی ہوتی ہے۔ صبح کی نماز کے وقت رات والے فرشتے آسمانوں پر چلے جاتے ہیں اور دن میں کام کرنے والے آ جاتے ہیں۔ اور عصر کی نماز کے بعد دن والے فرشتے چلے جاتے ہیں اور رات میں کام کرنے والے آ جاتے ہیں۔ (۵) کچھ فرشتے جنت کے انتظاموں اور اس کے کاروبار پر مقرر ہیں۔ (۶) کچھ فرشتے دوزخ کے انتظام پر مقرر ہیں۔ (۷) کچھ فرشتے خدا تعالیٰ کا عرش کے اٹھانے والے ہیں۔ (۸) کچھ فرشتے خدا تعالیٰ کی عبادت اور تسبیح و تقدیس میں مشغول رہتے ہیں۔سوال۔ یہ کیونکر معلوم ہوا کہ فرشتے یہ کام کرتے ہیں؟ جواب ۔ یہ تمام باتیں قرآن مجید اور احادیث میں مذکور ہیںخدا کی آسمانی کتابیں سوال۔ توریت اور زبور اور انجیل کا آسمانی کتابیں ہونا کیسے معلوم ہوا؟