تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ صحیفے کتنے ہیں اور کن کن پیغمبروں پر نازل ہوئے؟ جواب۔ صحیفوں کی تعداد معلوم نہیں۔ ہاں کچھ صحیفے حضرت آدم پر اور کچھ حضرت شیث پر اور کچھ حضرت ابراہیم پر نازل ہوئے ۔ ان کے علاوہ اور بھی صحیفے ہیں جو بعض پیغمبروں پر نازل ہوئے۔خدا کے رسول (پیغمبر علیہمُ السلام) سوال۔ رسول کون ہوتے ہیں؟ جواب ۔ رسول خدا تعالیٰ کے بندے اور انسان ہوتے ہیںَ خدا تعالیٰ انہیں اپنے بندوں تک احکام پہنچانے کے لئے مقرر فرماتا ہے وہ سچّے ہوتے ہیں۔ کبھی جھوٹ نہیں بولتے ، گناہ نہیں کرتے خدا تعالیٰ کے حکم سے معجزے دکھاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے پیغام پورے پورے پہنچا دیتے ہیں ان میں کمی بیشی نہیں کرتے۔ نہ کسی پیغام کو چھپاتے ہیںسوال۔ نبی کے کیا معنیٰ ہیں؟ جواب۔ نبی کے بھی یہی معنیٰ ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے بندے اور انسان ہوتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے احکام بندوں تک پہنچاتے ہیں۔ سچّے ہوتے ہیں ۔ جھوٹ نہیں بولتے ، گناہ نہیں کرتے۔ خدا تعالیٰ کے حکموں میں کمی زیادتی نہیں کرتے۔ کسی حکم کو نہیں چھپاتےسوال۔ نبی اور رسول میں کچھ فرق ہے یا دونوں کے ایک معنیٰ ہیں؟ جواب۔ نبی اور رسول میں تھوڑا سا فرق ہے۔ وہ یہ کہ رسول تو اُس پیغمبر کو کہتے ہیں جس کو نئی شریعت اور کتاب کی گئی ہو اور نبی ہر پیغمبر کو کہتے ہیں چاہے اُسے نئی شریعت اور کتاب دی گئی ہو یا نہ دی گئی ہو ۔ بلکہ وہ پہلی شریعت اور کتاب کا تابع ہو