تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسی سینہ بسینہ حفاظت کی وجہ سے اسلام کے دشمنوں کو کسی وقت یہ موقع نہ ملا کہ قرآن میں کمی بیشی کر سکیں یا اسے دنیا سے ناپید کر دیں۔ اور نہ خدا چاہے قیامت تک ایسا موقع ملے گا۔ چھٹی یہ کہ قرآن مجید کے احکام ایسے معتدل ہیں کہ ہر زمانے اور ہر قوم کے مناست ہیں۔ دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں کہ وہ قرآن مجید کے احکام پر عمل کرنے سے عاجز ہو۔ چونکہ قرآن مجید کے احکام ہر زمانے اور ہر قوم کے مناسب ہیں اس لئے قرآن مجید کے نازل ہونے کے بعد کسی دوسری شریعت اور کسی دوسری آسمانی کتاب کی حاجت باقی نہیں رہی اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت تمام دنیا کے لئے عام کر دی گئیرسالت سوال۔ تمام پیغمبروں کی گنتی اور نام تو معلوم نہیں مگر مشہور پیغمبروں کے نام بتاؤ؟ جواب۔ مشہور پیغمبروں کے چند نام یہ ہیں:۔ حضرت آدم علیہ السلام، حضرت شیث علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت اسحٰق علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت زکریّا علیہ السلام، حضرت یحیٰی علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام ، حضرت صالح علیہ السلام، حضرت ہُود علیہ السلام، حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت خاتم النبین محمّد ﷺسوال۔ آنحضرت ﷺ عرب کے کس خاندان میں سے ہیں؟ جواب۔حضور ﷺ خاندان قریش میں سے ہیں۔ عرب کے تمام خاندانوں میں خاندانِ قریش کی عزت اور مرتبہ زیادہ تھا۔ خاندانِ قریش کے لوگ عرب کے دوسرے خاندانوں کے سردار مانے جاتے تھے۔ پھر