تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعلیم الاسلام حصّہ دومپہلا شعبہ تعلیم الایمان یا اسلامی عقائدسوال۔ اسلام کی بنیاد کتنی چیزوں پر ہے؟ جواب۔ اِسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے وہ پانچ چیزیں یہ ہیں:۔ اوّل کلمئہ طیّبہ یا کلمئہ شہادت کے مطلب کو دل سے ماننا اور زبان سے اقرار کرنا۔ دوسرے نماز پڑھنا۔ تیسرے زکوٰة دینا۔ چوتھے رمضان شریف کے روزے رکھنا۔ پانچویں حج کرنا۔سوال ۔ کلمئہ طیّبہ کیا ہے اور اس کے معنی کیاہیں؟ جواب۔ کلمئہ طیّبہ یہ ہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد’‘ الرَّسُوْلُ اللّٰہِ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ” اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمّد مصطفی ﷺ خدا کے بھیجے ہوئی رسول ہیں“۔سوال۔ کلمئہ شہادت کیا ہے اور اس کے معنیٰ کیا ہیں؟ جواب۔ کلمئہ شہادت یہ ہے۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ‘ وَ رَسُوْلُہ‘ اور اس کے معنیٰ یہ ہیں: گواہی دیتا ہوں میں اس بات کی کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور گواہی دیتا ہوں میں اس بات کی کہ حضرت محمّد ﷺ خدا تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔ سوال۔کیا بغیر معنیٰ اورمطلب سمجھے ہوئے صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینے سے آدمی مسلمان ہو جاتا ہے؟ جواب۔ نہیں بلکہ معنیٰ سمجھ کر دل سے یقین کرنا اور زبان سے اقرار کرنا ضروری ہےسوال۔دل سے یقین اور زبان سے اقرار کرنے کو کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ ایمان لانا کہتے ہیںسوال۔ گونگا آدمی زبان سے اقرار نہیں کرسکتا تو اس کا ایمان لانا کیسے معلوم ہوگا؟ جواب۔ اُس کے لئے قدرتی مجبوری کی وجہ سے اشارہ کر دینا کافی سمجھا جائے گا یعنی وہ اشارے سے یہ ظاہر کر دے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے اور محمّد ﷺ خدا تعالیٰ کے پیغمبر ہیں خدا تعالیٰ کے ساتھ مسلمانوں کے عقیدےسوال۔ مسلمانوں کو کتنی چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے؟ جواب۔ سات چیزوں پر جن کا ذکر اس ایمان مفصّل میں ہے:۔ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہ، وَ کُتُبِہ، وَ رُسُلِہ، وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہ، و شَرِّہ، مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔ اس کے معنیٰ یہ ہیں۔ ” ایمان لایا میں اللہ تعالیٰ پر