تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ نہیں ، یہ کوئی ضروری بات نہیں کہ ولی سے کوئی کرامت ضرور ظاہر ہو۔ ممکن ہے کہ کوئی شخص خدا کا دوست اور ولی ہو اور عمر بھر اس سے کوئی کرامت ظاہر نہ ہو۔ سوال۔ بعضے خلافِ شرع فقیروں سے ایسی باتیں ظاہر ہوتی ہیں جو اور لوگ نہیں کر سکتے انہیں کیا سمجھنا چاہئیے؟ جواب۔ ایسے لوگوں سے جو شریعت کے خلاف کام کریں اگر کوئی اسی بات ظاہر ہو تو سمجھو کہ جادو یا استدراج ہے ۔ کرامت ہرگز نہیں ہو سکتی۔ ایسے لوگوں کو ولی سمجھنا او ران کی خلافِ عادت باتوں کو کرامت سمجھنا شیطانی دھوکہ ہے۔ دوسرا شعبہ تعلیم الارکان یا اسلامی اعمالوضو کے باقی مسائل سوال۔ بے وضو نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب۔ سخت گناہ کی بات ہے ، بلکہ بعض علماء نے تو ایسے شخص کو جو قصداً بے وضو نماز میں کھڑا ہو جائے کافر کہا ہےسوال۔ نماز کے لئے وضو شرط ہونے کی کیا دلیل ہے؟ جواب۔ قرآن مجید کی یہ آیت :۔ یٰٓایُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓ اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْھَکُمْ وَ اَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُؤُسِکُمْ وَ اَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیْنِ۔ (مائدہ۔ ع۲) یعنی ” اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لئے اٹھو تو (پہلے) اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لو اور اپنے سَروں پر مسح کر لو ۔ او ر ٹخنوں تک پاؤں دھو ڈالو۔“ اور