تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ اگرکسی شخص کا ہاتھ کہنی سے نیچھے کٹا ہو ا ہو تو اس ہاتھ کو دھونا ضروری ہے یا نہیں؟ جواب ۔ ہاں جب تک کہنی یا اس سے نیچے کا کچھ حصہ باقی ہو تو باقی حصے کو اور کہنی کو دھونا فرض ہےسُنن وضو کے باقی مسائل سوال۔ اگر وضو میں نیت نہ کرے تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر وضو کی نیت نہ کی جیسے دریا میں گر گیا، یا بارش میں کھڑا رہا اور تمام اعضائے وضو پر پانی بہہ گیا تو وضو ہو جائے گا، یعنی اس وضو سے نماز پڑھ لینا جائز ہے لیکن وضو کا ثواب نہ ملے گاسوال۔ وضو کی نیت کِس طرح کرنی چاہئیے ؟ جواب۔ نیّت کے معنیٰ ارادہ کرنے کے ہیں ۔جب وضو کرنے لگے تو یہ ارادہ کرے کہ ناپاکی دور کرنے اور پاکی حاصل ہونے اور نماز جائز ہو جانے کے لئے وضو کرتا ہوں بس یہ ارادہ اور خیال کر لینا ہی وضو کی نیّت ہےسوال۔ نیّت کا زبان سے کہنا ضروری ہے یا نہیں؟ جواب۔ زبان سے کہنا ضروری نہیں ۔ ہاں کہہ لے تو کچھ مضائقہ بھی نہیںسوال۔ وضو ہونے کی حالت میں نیا وضو کرے تو کیا نیّت کرے ؟ جواب۔ صرف یہ نیت کرے کہ وضو پر وضو کرنے کی فضیلت اور ثواب حاصل کرنے کے لئے وضو کرتا ہوںسوال۔ وضو میں بسم اللہ پوری پڑھنی چاہئیے یا نہیں؟