تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ چھ ہیں ، اور ان کا بیان تعلیم الاسلام کے کسی اگلے حصے میں آئے گاسوال۔ غسل سنّت کتنے ہیں او رکون کون سے ہیں؟ جواب۔ چار ہیں۔ اور وہ چاروں یہ ہیں: جمعہ کی نمازکے لئے غسل کرنا، دونوں عیدوں کی نماز کے لئے غسل کرنا، حج کا احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا، عرفات میں وقوف کرنے کے لئے غسل کرناسوال۔غسل مستحب کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟ جواب۔ غسل مستحب بہت ہیں جن میں سے چند غسل یہ ہیں: شعبان کے مہینے کی پندرھویں رات میں جسے شب برات کہتے ہیں غسل کرنا۔ عرفہ کی رات میں غسل کرنا یعنی ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کی شام کے بعد آنے والی رات میں۔ سورج گرہن، چاند گرہن کی نماز کے لئے غسل کرنا۔نماز استسقاء کے لئے غسل کرنا۔ مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ میں داخل ہونے کے لئے غسل کرنا۔میت کو غسل دینے کے بعد غسل دینے والے کا غسل کر لینا۔ کافر کا اسلام لانے کے بعد غسل کرنا سوال۔ اگر غسل کی حاجت ہو اور دریا میں غوطہ لگالے یا بارش میں کھڑا ہو جائے اور تمام بد پر پانی بہہ جائے تو غسل ادا ہو جائے گا یا نہیں؟ جواب۔ ہاں ادا ہو جائے گا بشرطیکہ کلّی کرے اور ناک میں پانی ڈالےسوال۔ غسل کی حالت میں قبلہ کی طرف منہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ اگر غسل کے وقت بد ننگا ہو تو قبلہ کی طرف منہ کرنا نا جائز ہے اور ستر چھپا ہو ا ہو تو کوئی مضائقہ نہیں سوال۔ ستر کھول کر غسل کرنا کیسا ہے؟