تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ ہاں، جو چیزیں پتلی اور بہنے والی ہیں جیسے سِرکہ یا تربوز کا پانی ان کے ساتھ دھونے سے بھی نجاستِ حقیقیہ پاک ہو جاتی ہےاستنجے کا بیان سوال۔ استنجا کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ پائخانہ پیشاب کرنے کے بعد جو ناپاکی بدن پر لگی رہے اس کے پاک کرنے کو استنجا کہتے ہیںسوال۔ پیشاب کے بعد استنجا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ پیشاب کرنے کے بعد مٹی کے پاک ڈھیلے سے پیشاب کو سکھانا چاہئیے ۔ اس کے بعد پانی سے دھو ڈالنا چاہئیے۔سوال۔ پائخانہ کے بعد استنجے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ پائخانہ کے بعد مٹی کے تین یا پانچ ڈھیلوں سے پائخانہ کے مقام کو صاف کرے پھر پانی سے دھو ڈالےسوال۔ استنجا کرنا کیسا ہے؟ جواب۔ اگر پائخانہ یا پیشاب اپنے مقام سے بڑھ کر اِدھر اُدھرنہ لگا ہو تو استنجا کرنا مستحب ہے اور اگر نجاست اِدھر اُدھر لگ گئی ہو مگر ایک درہم کے برابر یا اِس سے کم لگی ہو تو استنجا کرنا سنت ہے اور اگر ایک درہم سے زیادہ لگی ہو تو استنجا کرنا فرض ہےسوال۔ استنجا کن چیزوں سے کرنا چاہئیے؟ جواب۔ مٹی کے پاک ڈھیلوں سے یا پتھر سے