تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ تکبیر تحریمہ سے کیا مرادہے؟ جواب۔ نیت باندھتے وقت اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہتے ہیں اس تکبیر کے کہنے سے نماز شروع ہو جاتی ہے۔ اور جو باتیں کہ نماز کے خلاف ہیں وہ حرام ہو جاتی ہیں ۔ اس لئے اسے تکبیرِ تحریمہ کہتے ہیںسوال۔ فرض نماز کی تکبیر تحریمہ جھکے جھکے کہی تو جائز ہوئی یا نہیں؟ جواب۔ نہیں ۔ کیونکہ تحریمہ کے وقت فرض اور واجب نمازوں میں جبکہ کوئی عذر نہ ہو سیدھا کھڑا ہونا شرط ہے نماز کے پہلے رکن یعنی قیام کا بیانسوال۔ قیام سے کیا مرادہے ؟ جواب۔ قیام کھڑے ہونے کو کہتے ہیں اور کھڑے ہونے سے ایسا سیدھا کھڑا ہونا مراد ہے کہ گھٹنوں تک ہاتھ نہ پہنچ سکےسوال۔ قیام کس قدر اور کس نماز میں فرض ہے؟ جواب۔ فرض اور واجب نمازوں میں اتنا کھڑا ہونا فرض ہے جس میں بقدرِ فرض قرأت پڑھی جاسکےسوال۔ اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہوتو کیا کرے؟ جواب۔ بیماری یا زخم یا دشمن کے خوف یا ایسے ہی کسی قوی عذر سے کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کر فرض اور واجب نمازیں پڑھنا جائز ہےسوال۔ نفل نماز میں قیام کا کیا حکم ہے؟ جواب۔ نفل نماز میں قیام فرض نہیں ۔ بلا عذر بھی بیٹھ کر نفل نماز پڑھنا جائز ہے لیکن بلا عذر بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے میں آدھا ثواب ملتا ہے