تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ مسلمانوں کا قبلہ کیا ہے؟ جواب۔ مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہے ۔ خانہ کعبہ کمرے کی شکل کا ایک گھر ہے۔ جو مُلک عرب کے شہر مکّہ معظمہ میں واقع ہے۔ خانہ کعبہ کو ”کعبة اللہ“ ”بیت اللہ“ ”بیت الحرام“ بھی کہتے ہیںسوال۔ قبلہ کِس طرف ہے؟ جواب۔ ہندوستان ، برما ، بنگال اور بہت سے ملکوں میں قبلہ پچھم کی طرف ہے کیونکہ یہ تمام ملک مکہ معظمہ سے مشرق کی طرف واقع ہیںسوال۔ اگر بیمار کا منہ قبلہ کی طرف نہ ہو اور اس میں ہلنے کی بھی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟ جواب۔ اگر کوئی دوسرا شخص موجود ہو جو بیمار کو قبلہ رُخ کر سکتا ہو اور مریض کو زیادہ تکلیف ہونے کا اندیشہ بھی نہ ہو تو اُس کا منہ قبلہ کی طرف کر دیا جائے اور اگر دوسرا آدمی نہ ہو یا مریض کو سخت تکلیف ہوتی ہو تو جس طرف منہ ہو اُسی طرف نماز پڑھ لے۔نماز کی ساتویں شرط (نیّت ) کا بیان سوال۔ نیّت سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ نیت دل سے ارادہ کرنے کو کہتے ہیںسوال۔ نیت میں کِس چیز کا ارادہ کرے؟ جواب۔ نیت میں خاص اس فرض نماز کا ارادہ کرنا ضروری ہے جو پڑھنا چاہتا ہے۔ مثلاً فجر کی نماز پڑھنی ہے تو یہ ارادہ کرے کہ آج کی نماز فجر پڑھتا ہوں یا قضا نماز ہو تو یوں نیت کرے کہ فلاں دن کی نماز فجر پڑھتا ہوں اور اگر امام کے پیچھے نمازپڑھتا ہو تو اس کی نیت بھی کرنی ضروری ہے