تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ اینٹ اور پتھر جو عمارت میں لگے ہوئے ہوں خشک ہوجانے اور نجاست کا اثر جاتے رہنے سے پاک ہو جاتے ہیںسوال۔ جو چیز یں کہ دھونے میں نچوڑی نہیں جا سکتیں مثلا ً تانبے کے برتن یا بچھانے کے موٹے گدّے ، تو ان کو پاک کرنے کے لئے کس طرح دھویا جائے؟ جواب۔ ایسی چیزیں جن کو نچوڑنا غیر ممکن یا مشکل ہے ان کے دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ دھو کر چھوڑ دو ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو دوسری بار دھو کر چھوڑ دو ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو تیسری بار دھو ڈالو پاک ہو جائیں گی۔ مگر دھونے میں جس قدر مَلنا ممکن ہو اس قدر مَلنا ضروری ہے تاکہ نجاست نکالنے میں اپنی طاقت بھر کوشش ہو جائےسوال۔ مٹی کے برتن ناپاک ہو جائیں تو پاک ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب۔ مٹی کے برتن بھی دھونے سے پاک ہو جاتے ہیں اور ان کے پاک کرنے کا وہی طریقہ ہے جو اس سے پہلے سوال و جواب میں لکھا گیا ہےسوال۔ نجس چیز مثلا ً گوبر جل کر راکھ ہو جائے تو وہ راکھ پاک ہے یا ناپاک؟ جواب۔ ناپاک چیز جب جل کر راکھ ہو جائے تو وہ راکھ پاک ہےسوال۔ گھی میں چوہا گر کر مر گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب۔ گھی اگر جما ہوا ہو تو چوہا اور اس کے آس پاس کا گھی نکال ڈالو باقی گھی پاک ہے اور اگر پگھلا ہوا ہو تو تمام گھی ناپاک ہےسوال۔ ناپاک گھی یا تیل کس طرح پاک کیا جائے؟