تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ فرشتے کیا کام کرتے ہیں؟ جواب۔ تمام آسمانوں اور زمین میں بے شمار فرشتے مختلف کاموں پر مقر ّر ہیں۔ یوں سمجھو کہ آسمان اور زمین کے سارے انتظامات خدا تعالیٰ نے فرشتوں کے ذمّے کر رکھے ہیں اور فرشتے تمام انتظام خدا تعالیٰ کے حکم کے موافق پورے کرتے رہتے ہیںسوال۔ فرشتوں کے کچھ کا بتاؤ؟ جواب۔ حضرت جبرائیل خداتعالیٰ کے پیغام، احکام اور کتابیں پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔ بعض مرتبہ انبیاء علیہم السلام کی مدد کرنے اور خدا اور رسول کے دشمنوں سے لڑنے کے لئے بھی بھیجے گئے۔ بعض مرتبہ خدا تعالیٰ نے نافرمان بندوں پر عذاب بھی اُن کے ذریعہ بھیجا حضرت میکائیل مخلوق کو روزی پہنچانے اور بارش وغیرہ کے انتظام پر مقرر ہیں اور بے شمار فرشتے ان کی ماتحتی میں کام کرتے ہیں۔ بعض بادلوں کے انتظام پر مقر ّر ہیں۔ بعض ہواؤں کے انتظام پرمامور ہیں۔ اور بعض دریاؤں ، تالابوں ، نہروں پر مقر ّر ہیں ۔ اور ان تمام چیزوں کا انتظام خدا تعالیٰ کے حکم کے موافق کرتے ہیں۔ حضرت اسرافیل قیامت کو صور پھونکیں گے، حضرت عزرائیل مخلوق کی جان نکالنے پر مقر ّر ہیں اور ان کی ماتحتی میں بے شمار فرشتے کام کرتے ہیں۔ نیک بندوں کی جان نکالنے والے فرشتے علیحدہ ہیں اور بدکار آدمیوں کی جان نکالنے والے علیحدہ ہیں۔ ان کے علاوہ فرشتوں کے بعض کام یہ ہیں:۔ (۱)ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے رہتے ہیں۔ ایک فرشتہ اس کے نیک کام لکھتا ہے۔ اور دوسرا بُرے کام لکھتا ہے۔ ان فرشتوں کو کرامًا کاتبین کہتے ہیں۔ (۲) کچھ فرشتے آفتوں اور بلاؤں سے انسان کی حفاظت کرنے پر مقرر ہیں، بچّوں ، بوڑھوں، کمزوروں اور