تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ استنجا کن چیزوں سے مکروہ ہے؟ جواب۔ ہڈی ، لید ، گوبر اورکھانے کی چیزوں ، کوئلے اور کپڑے اور کاغذ سے استنجا کرنا مکروہ ہےسوال۔ استنجا کس ہاتھ سے کرنا چاہئیے؟ جواب۔ بائیں ہاتھ سے کرنا چاہئیے دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا مکروہ ہےپانی کا بیان سوال۔کِن پانیوں سے وضو کرنا جائز ہے؟ جواب۔ مینہ کا پانی، چشمے یا کنوئیں کا پانی، ندّی یا سمندر کا پانی، پگھلی ہوئی برف یا اولوں کا پانی ، بڑے تالاب یا بڑے حوض کا پانی ، ان سب پانیوں سے وضو اور غسل کرنا جائز ہےسوال۔ کن پانیوں سے وضو کرنا جائز نہیں ہے؟ جواب۔ پھل اور درخت کا نچوڑا ہوا پانی، شوربا ، وہ پانی جس کا رنگ ، بو، مزہ ، کسی پاک چیز کے مل جانے کی وجہ سے بدل گیا ہواور پانی گاڑھا ہو گیا ہو۔ ایسا پانی جو تھوڑا ہو اور اس میں کوئی ناپاک چیز گر گئی ہو یا کوئی جانور مر گیا ہو۔ وہ پانی جس سے وضو یا غسل کیا گیا ہو۔ وہ پانی جس پر نجاست کا اثر غالب ہو۔ حرام جانوروں کا جھوٹا پانی ۔ سونف ، گلاب یا اور کِسی سوا کا کھینچا ہوا عرقسوال۔ جس پانی سے وضو یا غسل کیا گیا ہو اُسے کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ ایسے پانی کو مستعمل پانی کہتے ہیں جو خود پاک ہے مگر اس سے وضو یا غسل کرنا جائز نہیںسوال۔ کن جانوروں کا جھوٹا پانی ناپاک ہے؟