تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ نیت کا زبان سے کہنا کیسا ہے؟ جواب۔ مستحب ہے اگر زبان سے نہ کہے تو نماز میں کچھ نقصان نہیں اور کہہ لے تو اچھا ہےسوال۔ نفل نماز کی نیت کس طرح کرنی چاہئیے؟ جواب۔ نماز نفل کی نیت اتنی کافی ہے کہ نماز نفل پڑھتا ہوں نمازِ سُنّت اور تراویح کے لئے بھی اتنی ہی نیت کافی ہےاذان کا بیان سوال۔ اذان کے کیا معنی ہیں؟ جواب۔ اذان کے معنی خبر کرنے کے ہیں لیکن شریعت میں خاص نمازوں کے لئے خاص الفاظ سے خبر کرنے کو اذان کہتے ہیں(اذان کے الفاظ تعلیم الاسلام حصہ اول میں لکھے جا چکے ہیںسوال۔ اذان فرض ہے یا سنت؟ جواب۔ اذان سنت ہے لیکن چونکہ اذان سے اسلام کی ایک خاص شان ظاہر ہوتی ہے اس لئے اس کی تاکید بہت ہےسوال۔ اذان کن نمازوں کے لئے مسنون ہے؟ جواب۔ پانچوں فرض نمازوں اور جمعہ کی نماز کے لئے اذان مسنون ہے ان کے علاوہ اور کسی نماز کے لئے اذان مسنون نہیںسوال۔ اذان کس وقت کہنی چاہئیے؟