تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فاروق دوسرے خلیفہ ہوئے۔ ان کے بعد حضرت عثمان تیسرے خلیفہ ہوئے ۔ ان کے بعد حضرت علی چوتھے خلیفہ ہوئے ان چاروں کو خلفائے راشدین اور چار یار کہتے ہیں۔ولایت اور اولیاء اللہ کا بیان سوال۔ ولی کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ جو مسلمان خدا تعالیٰ اور پیغمبر ﷺ کے حکموں کی تابعداری کرے اور کثرت سے عبادت کرے اور گناہوں سے بچتا رہے خدا اور رسول کی محبت دنیا کی تمام چیزوں کی محبت سے زیادہ رکھتا ہوتو خدا کا مُقرّب اور پیارا ہوتا ہے۔ اس کو ولی کہتے ہیںسوال ۔ ولی کی پہچان کیا ہے؟ جواب۔ ولی کی پہچان یہی ہے کہ وہ مسلمان متّقی پرہیزگار ہو، کثرت سے عبادت کرتا ہو ، خدا اور رسول کی محبت اُس پر غالب ہو ، دنیا کی حرص نہ ہو، آخرت کا خیال ہر وقت پیش نظر رکھتا ہوسوال۔ کیا صحابی کو ولی کہہ سکتے ہیں؟ جواب۔ ہاں تمام صحابی خدا کے ولی تھے۔ کیونکہ حضور رسولِ کریم ﷺ کی صحبت کی برکت سے ان کے دلوں میں خدا اور رسول کی محبت غالب تھی۔دنیا سے محبت نہیں رکھتے تھے ۔ کثرت سے عبادت کرتے تھے۔ گناہوں سے بچتے تھے۔ خدا اور رسول کے حکموں کی تابعداری کرتے تھے۔سوال۔ کیا کوئی صحابی یا ولی کسی نبی کے برابر ہو سکتا ہے؟ جواب۔ ہرگز نہیں، صحابی یا ولی کتنا ہی بڑا درجہ رکھتا ہو کسی نبی کے برابر نہیں ہو سکتاسوال۔ ایسا ولی جو صحابی نہ ہو کسی صحابی کے مرتبے کے برابر یا اس سے زیادہ مرتبے والا ہو سکتا ہے؟