تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ملائکہ (فرشتے) سوال۔ فرشتے کون ہیں؟ جواب۔ فرشتے خدا تعالیٰ کی ایک مخلوق ہیں۔ نور سے پیدا ہوئے ہیں ہماری نظروں سے غائب ہیں۔ نہ مرد ہیں نہ عورت ۔ خدا کی نافرمانی اور گناہ نہیں کرتے۔ جن کاموں پر خدا تعالیٰ نے انہیں مقرر فرما دیا ہے انہیں میں لگے رہتے ہیںسوال۔ فرشتے کتنے ہیں؟ جواب۔ فرشتوں کی گنتی خدا تعالیٰ کے سوا جوئی نہیں جانتا۔ہاں اتنا معلوم ہے کہ فرشتے بہت ہیں اور ان میں سے چار فرشتے مقرّب اور مشہور ہیںسوال۔ مقرّب اور مشہور فرشتے کون کون سے ہیں؟ جواب۔ اوّل جبرئیل جو خدا تعالیٰ کی کتابیں اور احکام اور پیغام پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔ دوسرے حضرت اسرافیل جو قیامت میں صور پھونکیں گے۔ تیسرے حضرت میکائیل جو بارش کا انتظام کرنے اور مخلوق کو روزی پہنچانے کے کام پر مقرّر ہیں۔ چوتھے حضرت عزرائیل جو مخلوق کی جان نکالنے پر مقرر ہیں۔خدا تعالیٰ کی کتابیں سوال۔ خدا تعالیٰ کی کتابیں کتنی ہیں؟ جواب۔ خدا تعالیٰ کی چھوٹی بڑی بہت سی کتابیں پیغمبروں پر نازل ہوئیں مگر بڑی کتابوں کو کتاب اور چھوٹی کتابوں کو صحیفے کہتے ہیں۔ چار کتابیں مشہور ہیںسوال۔ چار مشہور آسمانی کتابیں کون کون سی ہیں۔ اور کن کن پیغمبروں پر نازل ہوئیں؟ جواب۔ توریت جو حضرت موسٰی پر نازل ہوئی۔ زبور جو حضرت داؤ پر نازل ہوئی۔ انجیل جو حضرت عیسٰی پر نازل ہوئی۔ قرآن مجیدجو ہمارے پیغمبر حضرت محمّد ﷺ پر نازل ہوا۔