تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خاندانِ قریش کی ایک شاخ بنی ہاشِم تھی جو قریش کی دوسری شاخوں سے زیدہ عزّت رکھتی تھی۔ حضور ﷺ اسی شاخ یعنی بنی ہاشم میں سے تھے۔ اسی وجہ سے حضور ﷺ کو ہاشمی بھی کہتے ہیںسوال۔ ہاشِم کون تھے جن کی اولاد بنی ہاشم کہلاتی ہے؟ جواب۔ حضور ﷺ کے پردادا کا نام ہاشم ہے۔ آپ کے نسب کا سلسلہ اس طرح ہے۔ محمّد ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشِم بن عبد مناف۔سوال۔ آنحضرت ﷺ کی پشتوں میں حضرت آدم علیہ السلام کے بعد اور کوئی پیغمبر ہیں یا نہیں؟ جواب۔ ہاں آپ اسماعیل کی اولاد میں ہیں اور حضرت اسماعیل حضرت ابراہیم صاحبزادے ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ حضرت نوح حضرت ادریس حضرت شیث علیہ السلامﷺ کے سلسلے میں داخل ہیں۔سوال ۔ حضرت محمّد ﷺ کو کتنی عمر میں پیغمبر ملی؟ جواب۔ حضور ﷺ کی عمر مبارک چالیس (۴۰) سال کی تھی کہ آپ پر وحی نازل ہوئیسوال۔ وحی سے کیا مرادہے؟ جواب۔ وحی سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے احکام اور اپنا کلام حضور ﷺ پر اتارنا شروع کیا۔سوال۔ وحی نازل ہونے کے بعد کتنے دنوں تک حضور ﷺ زندہ رہے؟ جواب۔ تئیس (۲۳)برس۔ تیرہ (۱۳) سال مکہ معظمہ میں اور دس (۱۰) سال مدینہ منوّرہ میںسوال ۔مدینہ منور ہ میں آپ کیوں چلے گئے تھے؟