تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پوری پڑھنا یا بِسْمِ اللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی دِیْنِ الْاِسْلَامِ یا بِسْمِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ تینوں طرح پڑھناجائز ہےسوال۔ مسواک کرنا کیسا ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟ جواب۔ مسواک کرنا سنت موٴکدہ ہے۔ اس کا بہت بڑا ثواب ہے اور اس میں بہت فائدے ہیں۔ مسواک کسی کڑوے درخت کی جڑ یا لکڑی کی ہونی چاہئیے۔ جیسے پیلو کی جڑ یا نیم کی لکڑی ۔ مسواک ایک بالشت سے زیادہ نہ رکھنی چاہئیے۔ دھو کر مسواک کرے اور دھو کر رکھے۔ اوّل دائیں طرف کے دانتوں میں پھر بائیں طرف کے دانتوں میں کرنی چاہئیے۔ تین مرتبہ مسواک کرنا اور ہر مرتبہ نیا پانی لینا چاہئیےسوال۔ غرغرہ کرنا کیسا ہے؟ جواب۔ وضو اور غسل میں غرغرہ کرنا سُنّت ہے ۔ لیکن روزے کی حالت میں نہ کرنا چاہئیے۔ داہنے ہاتھ سے کلّی کرنا چاہئیےسوال۔ ناک میں پانی ڈالنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ دائیں ہاتھ میں پانی لے کر ناک سے لگائے اور سانس کے ذریعہ سے پانی ناک میں چڑھائے۔ لیکن اتنا نہ کھینچے کی دماغ تک چڑھ جائے ۔ روزہ دار کو چاہئیے کہ وہ صرف ہاتھ سے پانی ناک میں چڑھائے سانس سے نہ کھینچے۔ کلّی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا دونوں سنّت موٴکدہ ہیںسوال ۔ ڈاڑھی کے کِس حصے کا خلال کرنا سنت ہے؟ جواب۔ ڈاڑھی کے نیچے اور اندر کے بالوں کا خلال کرنا سنت ہے اور جو بال چہرے کی طرف چہرے کی کھال سے متّصل ہوں ان سب کا دھونا فرض ہے