تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ کِس قسم کی نیند سے وضو نہیں ٹوٹتا؟ جواب۔ کھڑے کھڑے سو جانے یا بغیر سہارا لگائے ہوئے بیٹھ کر سونے یا نماز کی کسی ہیئت پر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا جیسے سجدے میں سو گیا یا قعدہ میں سو گیا تو وضو نہیں ٹوٹے گاسوال۔ کیا کوئی شخص ایسا بھی ہے کہ سو جانے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹتا؟ جواب۔ ہاں انبیاء علیہم السلام کا وضو نیند سے نہیں ٹوٹتا۔ یہ ان کی خصوصیت اور خاص فضیلیت تھیسوال۔ کیا نماز میں قہقہہ مار کر (کھلکھلا کر ) ہنسنے سے سب کا وضو ٹوٹ جاتا ہے او رقہقہہ سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ قہقہہ سے مراد یہ ہے کہ اتنے زور سے ہنسے کہ اس کی آواز دوسرے پاس والے لوگ سن سکیں۔ نماز میں قہقہہ مار کر ہنسنے سے وضو ٹوٹنے کی یہ شرطیں ہیں: (۱) ہنسنے والا بالغ مرد یا عورت ہو۔ کیونکہ نابالغ کے قہقہے سے وضو نہیں ٹوٹتا (۲) جاگتے میں ہنسے ۔ پس اگر نماز میں سو گیا اور سوتے میں قہقہہ مار کر ہنسا تو وضو نہیں ٹوٹے گا (۳) جس نماز میں ہنسا ہے وہ رکوع سجدے والی نماز ہو۔ پس نماز جنازہ میں قہقہہ سے وضو نہیں ٹوٹتاسوال۔ کیا کسی دوسرے شخص کے ستر پر نظر پڑ جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب۔ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ستر پر قصداً یا بلا قصد نظر پڑنے سے وضو نہیں ٹوٹتاغسل کے باقی مسائل سوال۔ غسل کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب۔ تین قسمیں ہیں۔ فرض ، سنت ، مستحبسوال۔ غسل فرض کتنے ہیں؟