تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ مباح اس کام کو کہتے ہیں جس کے کرنے میں ثواب نہ ہو اور نہ کرنے میں گناہ اور عذاب نہ ہوسوال۔ نماز ِ فجر کا وقت بیان کرو؟ جواب۔ سورج نکلنے سے تخمیناً ڈیڑھ گھنٹا پہلے مشرق (پورب) کی طرف آسمان کے کنارے پر ایک سفیدی ظاہر ہوتی ہے ۔ وہ سفیدی زمین سے اُٹھ کر اوپر کی طرف ایک ستون کی شکل میں بلند ہوتی ہے اسے صبحِ کاذب کہتے ہیں۔ تھوڑی دیر رہ کر یہ سفیدی غائب ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسری سفیدی ظاہر ہوتی ہے جو مشرق کی طرف سے دائیں بائیں جانب کو پھیلتی ہوئی اٹھتی ہے ، یعنی آسمان کے تمام مشرقی کنارے پر پھیلی ہوئی ہوتی ہے ، اوپر کی طرف لمبی لمبی نہیں اٹھتی اسے صبحِ صادق کہتے ہیں۔ اسی صبحِ صادق کے نکلنے سے نمازِ فجر کا وقت شروع ہوتا ہے اور آفتاب نکلنے سے پہلے پہلے تک رہتا ہے ۔ جب آفتاب کا ذرا سا کنارہ بھی نکل آیا تو فجر کا وقت جاتارہاسوال۔ فجر کا مستحب وقت کیا ہے؟ جواب۔ جب اُجالا ہو جائے اور اتنا وقت ہو کہ سنّت کے موافق اچّھی طرح نماز ادا کی جائے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد اتنا وقت باقی رہے کہ اگر یہ نماز کِسی وجہ سے درست نہ ہوئی ہو تو سورج نکلنے سے پہلے دوبارہ سنّت کے موافق نماز پڑھی جا سکتی ہو، ایسے وقت نماز پڑھنا افضل ہےسوال۔ نماز ِ ظہر کا وقت بیان کرو ؟ جواب۔ نمازِ ظہر کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور ٹھیک دوپہر کے وقت ہر چیز کا جتنا سایہ ہو اس کے علاوہ جب ہر چیز کا سایہ اس چیز سے دوگنا ہو جائے تو ظہر کا وقت ختم ہو جاتا ہےسوال۔ ظہر کا مستحب وقت کیا ہے؟