تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ جو مکان خاص نماز پڑھنے کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس میں جماعت سے نماز ہوتی ہے اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب۔اسے مسجد کہتے ہیںسوال۔ مسجد میں جا کر کیا کرنا چاہیئے؟ جواب۔ مسجد میں نماز پڑھے، قرآن شریف پڑھے یا کوئی اور وظیفہ پڑھے یا ادب سے چپکا بیٹھا رہے، مسجد میں کھیلنا، کودنا، شور مچانا اور دنیا کی باتیں کرنا بری بات ہےسوال۔ نماز پڑھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جواب۔ نماز پڑھنے میں بہت سے فائدے ہیں۔ تھوڑے سے فائدے ہم تم کو بتاتے ہیں ۱) نمازی آدمی کا بدن اور کپڑے پاک صاف اور ستھرے رہتے ہیں۔ ۲) نمازی آدمی سے خدا راضی اور خوش ہوتا ہے ۳)حضرت محمّد ﷺ نمازی سے راضی اور خوش ہوتے ہیں۔ ۴)نمازی آدمی خدا تعالیٰ کے نزدیک نیک ہوتا ہے۔ ۵)نمازی آدمی کی نیک لوگ دنیا میں بھی عزّت کرتے ہیں۔ ۶)نمازی آدمی بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہے۔ ۷)نمازی آدمی کو مرنے کے بعد خدا تعالیٰ آرام اور سکھ سے رکھتاہے۔سوال۔ نماز میں جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس کے نام اور عبارتیں کیا کیا ہیں؟ جواب۔ نماز میں جو عبارتیں پڑھی جاتی ہیں ان سب کے نام اور الفاظ یہ ہیں:۔ تکبیر۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ (اللہ سب سے بڑا ہے)