تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
قیامت کا بیان سوال۔ قیامت کا دن کِس دن کو کہتے ہیں؟ جواب۔ قیامت کا دن اس دن کو کہتے ہیں جس دن تمام آدمی اور جاندار مر جائیں گے اور تمام دنیا فنا ہو جائے گی ۔ پہاڑروئی کے گالوں کی طرح اُڑتے پھریں گے ، ستارے ٹوٹ کر گر پڑیں گے ، غرض ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کر فنا ہو جائے گیسوال۔ تمام آدمی اور جاندار کیسے مر جائیں گے؟ جواب۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام پھونکیں گے ۔ اس کی آواز اس قدر ڈراؤنی اور سخت ہو گی کہ اس کے صدمے سے سب مر جائیں گیاور ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کر فنا ہو جائے گیسوال۔ قیامت کب آئے گی؟ جواب۔ قیامت آنے والی ہے لیکن اس کا ٹھیک وقت خدا تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اتنا معلوم ہے کہ جمعہ کا دن اور محرّم کی دسویں تاریخ ہو گی اور ہمارے پیغمبر ﷺ نے قیامت کی کچھ نشانیاں بتا دی ہیں۔ ان نشانیوں کو دیکھ کر قیامت کا قریب آجانا معلوم ہو سکتا ہےسوال۔ قیامت کی نشانیاں کیا ہیں؟ جواب۔ حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب دنیا میں گناہ زیادہ ہونے لگیں اور لوگ اپنے ماں باپ کی نافرمانیاں اور ان پر سختیاں کرنے لگیں اور امانت میں خیانتے ہونے لگے اور گانے بجانے ، ناچ رنگ کی زیادتی ہوجائے اور پچھلے لوگ پہلے بزرگوں کو برا کہنے لگیں بے علم اور کم علم لوگ پیشوا بن جائیں، چرواہے وغیرہ کم