تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ ناپاک گھی یا تیل میں اس کے برابر پانی ڈال کر جوش دو پھر گھی یا تیل جو پانی کے اپر آجائے اسے اُتار لو اور تین مرتبہ اسی طرح کرو تو وہ گھی یا تیل پاک ہو جائے گااستنجے کے باقی مسائل سوال۔ استنجے کی کون کون سی صورتیں مکروہ ہیں؟ جواب۔قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے استنجا کرنا۔ ایسی جگہ استنجا کرنا کہ کسی شخص کی نظر استنجا کرنے والے کے ستر پر پڑتی ہوسوال۔ پائخانہ پیشاب کرنے کی حالت میں کیا کیا باتیں مکروہ ہیں؟ جواب۔ قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے پائخانہ پیشاب کرنا ،کھڑے ہو کر پیشاب کرنا ، تالاب یا نہر یا کنوئیں کے اندر یا ان کے کنارے پر پائخانہ پیشاب کرنا ، مسجد کی دیوار کے پاس یا قبرستان میں پائخانہ پیشاب کرنا ، چوہے کے بل یا کسی سوراخ میں پیشاب کرنا ، پیشاب پائخانہ کرتے وقت باتیں کرنا ، نیچی طرف بیٹھ کر اونچی جگہ پر پیشاب کرنا، آدمیوں کے بیٹھنے یا راستہ چلنے کی جگہ پائخانہ پیشاب کرنا، وضو یا غسل کرنے کی جگہ میں پیشاب پائخانہ کرنا، یہ تمام باتیں مکروہ ہیںکنوئیں کے باقی مسائل سوال۔دھوپ سے گرم ہوئے پانی سے وضو جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ جائز ہے لیکن بہتر نہیںسوال۔ وضو کرتے وقت بدن سے پانی کے قطرے برتن میں گرے تو اس پانی سے وضو جائز ہے یا نہیں؟