تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دوسرا شعبہ تعلیم الارکان یا اسلامی اعمالسوال۔ اسلامی اعمال سے کیا مرادہے؟ جواب۔ جن پانچ چیزوں پر اسلام کی بنیاد ہے، ان میں سے پہلی بات کوایمان کہتے ہیں۔ اور اس کا بیان پہلے شعبے میں اسلامی عقائد کے نام سے تم پڑھ چکے ہو۔ باقی چار چیزوں یعنی نماز ، زکوٰة ، روزہ ِ رمضان، حجّ بیت اللہ کو اسلامی اعمال کہتے ہیں۔نماز سوال۔ نماز کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ نماز خدا تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے جو خدا تعالیٰ نے اور اس کے پیغمبر ﷺ نے بندوں کو سکھایا ہے ۔سوال۔ نماز پڑھنے سے پہلے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟ جوب۔ نماز پڑھنے سے پہلے سات چیزوں کی ضرورت ہے جن کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ ان چیزوں کو شرائط نماز اور فرض کہتے ہیںسوال۔ وہ سات چیزیں جو نماز سے پہلے ضروری ہیں کیا ہیں؟ جواب۔ اوّل بدن کا پاک ہونا۔ دوسرا کپڑوں کا پاک ہونا۔ تیسرے جگہ کا پاک ہونا۔ چوتھے ستر کا چھپانا۔ پانچویں نماز کا وقت ہونا۔چھٹے قبلہ کی طرف منہ کرنا۔ ساتویں نیّت کرنا۔سوال۔ بدن کے پاک ہونے سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ بدن کے پاک ہونے سے یہ مراد ہے کہ بدن پر کسی قسم کی نجاست یعنی پلیدی نہ ہوسوال۔ نجاست کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب۔ نجاست یعنی ناپاکی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک حقیقی دوسری حکمی