تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام آکرآپ کو آیت یا سورة سنا دیتے تھے آپ سن کر یاد کرلیتے تھے اور کسی لکھنے والے کو بلا کر لکھوا دیتے تھےسوال۔ آپ خود کیوں نہیں لکھ لیتے تھے؟ جواب۔ اس لئے کہ آپ اُمّی تھےسوال۔ اُمّی کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ جس نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہ سیکھا ہو اسے اُمّی کہتے ہیں! اگرچہ حضورﷺ نے دنیا میں کسی سے علم نہیں سیکھا ، لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کو تمام مخلوق سے زیادہ علم دیا تھاسوال۔ حضرت جبرئیل علیہ السّلام کون ہیں؟ جواب۔فرشتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے حکم پیغمبروں کے پاس لاتے ہیںسوال۔ مسلمان خدا تعالیٰ کی بندگی کیسے کرتے ہیں؟ جواب۔ نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، مال کی زکوٰة دیتے ہیں، حج ادا کرتے ہیںسوال۔ نماز کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ نماز خدا تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں اور حضرت رسول مقبول ﷺ نے حدیثوں میں مسلمانوں کو سکھایا ہےسوال۔ بندگی کا وہ طریقہ جسے نماز کہتے ہیں کیاہے؟