تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ اِس بات کی کیا دلیل ہے کہ حضرت محمد ﷺ سب سے پچھلے پیغمبر ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا؟ جواب۔ اوّل یہ کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم النّبیّ،ن فرمایاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ تمام پیغمبروں میں آخری پیغمبر ہیں ۔ دوسرے یہ کہ حضور رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے:۔ اَنَا خَاتَمُ النَّبِی،ّنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ۔ کہ میں پچھلا نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ۔ تیسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۔ (مائدہ۔ ع۱)”یعنی آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمت تمہارے اوپر پوری کر دی اور تمہارے لئے دین اسلام پسند کیا۔“ اس سے ثابت ہوا کہ حضور ﷺ کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے دین کی تکمیل کر دی او راسلام ہمیشہ کیلئے ہر طرح کامل و مکمل دین ہو گیا۔ اس لئے حضور ﷺ کے بعد کسی پیغمبر کے آنے کی ضرورت ہی نہیں رہی۔سوال ۔ اس بات کی کیا دلیل ہے کہ حضرت رسولِ خدا ﷺ تمام پیغمبروں سے رتبے میں بڑے ہیں؟ جواب۔ حضور ﷺ کا تمام پیغمبروں سے افضل ہونا قرآن مجید کی کئی آیتوں سے ثابت ہے اور خود حضور ﷺ نے بھی فرمایا ہے ۔ اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ اٰدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ کہ ”میں قیامت کے دن تمام اولادِ آدم کا سردار ہوں گا۔ “ اور ظاہر ہے کہ اولاد آدم میں تمام پیغمبربھی داخل ہیں۔ تو آنحضرت ﷺ تمام پیغمبروں سے افضل اور ان کے سردار ہوئے۔صحابہ کرام کا بیان سوال۔ صحابی کسے کہتے ہیں؟