تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ حضرت محمّد ﷺ کو ماننے کا کیا مطلب ہے؟ جواب۔ حضرت محمّد ﷺ کو ماننے کا یہ مطلب ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کا بھیجا ہوا پیغمبر یقین کرے اور خدا تعالیٰ کے بعد ساری مخلوق سے آپ کو افضل سمجھے اور آپ سے محبت رکھے اور آپ کے حکموں کی تابعداری کرےسوال۔ یہ کیسے معلوم ہوا کہ حضرت محمّد ﷺ خدا تعالیٰ کے پیغمبر ہیں؟ جواب۔ انہوں نے ایسے اچّھے کام کئے اور ایسی ایسی باتیں دکھائیں اور بتائیں جو پیغمبروں کے سوا اور کوئی شخص نہیں دکھا سکتاسوال۔ یہ کیسے معلوم ہوا کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کی کتاب ہے؟ جواب۔ حضرت محمّد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ یہ قرآن مجید خدا تعالیٰ کی کتاب ہے خدا تعالیٰ نے میرے اوپر نازل کی ہے یعنی اتاری ہےسوال۔ قرآن مجید حضرت محمّد ﷺ پر پورا ایک مرتبہ اترا یا تھوڑا تھوڑا؟ جواب۔ تھوڑا تھوڑا نازل ہوا۔ کبھی ایک آیت کبھی دو چار آیتیں کبھی ایک سورة۔ جیسی ضرورت ہوتی گئی ۔ اترتا گیاسوال۔ کتنے دنوں میں پورا قرآن مجید نازل ہوا؟ جواب۔ تیئیس۲۳ سال میںسوال۔ قرآن مجید کس طرح نازل ہوتا تھا؟