تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ اذان بے وضو کہنا جائز ہے مگر اس کی عادت کر لینا بُرا ہے اور اقامت بے وضو مکروہ ہےسوال۔ اگر کسی وقت کوئی شخص اپنے گھر میں فرض نماز پڑھ لے تو اذان اور اقامت کہے یا نہیں؟ جواب۔ محلہ کی مسجد کی اذان اور اقامت کافی ہے۔ لیکن کہہ لے تو اچھا ہےسوال۔ مسافر حالت ِ سفر میں اذان اور اِقامت کہے یا نہیں؟ جواب۔ ہاں حالتِ سفر میں جب آبادی سے باہر ہو اذان اور اقامت دونوں کہنی چاہئییں۔ لیکن اگر اذان نہ کہے صرف اقامت کہہ لے جب بھی مضائقہ نہیں اور دونوں کو چھوڑ دینا مکروہ ہےسوال۔ اذان ایک شخص کہے اور اقامت دوسرا کہہ دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ اگر اذان کہنے والا موجود نہ ہو یا موجود تو ہو مگر دوسرے شخص کے اقامت کہنے سے ناراض نہ ہو تو جائز ہے۔ لیکن اگر اس کو ناخوشی ہو تو مکروہ ہےسوال۔ اذان کے بعد کتنی دیر ٹھہر کر اقامت کہنی چاہئیے؟ جواب۔ مغرب کی اذان کے سوا اور سب وقتوں میں اتنی دیر ٹھہرنا چاہئیے کہ جو لوگ کھانے پینے میں مشغول ہوں یا پائخانہ پیشاب کر رہے ہوں وہ فارغ ہو کر نماز میں شریک ہو سکیں اور مغرب کی اذان کے بعد بقدر تین آیتیں پڑھنے کے ٹھہر کر تکبیر کہےسوال۔ اذان اور اقامت کی اجابت کسے کہتے ہیں اور اس کا کیا حکم ہے؟ جواب۔ اذان اور اقامت دونوں کی اجابت مستحب ہے اور اجابت سے مراد یہ ہے کہ سننے والے بھی وہی کلمہ کہتے جائیں جو موئذن یا مکبّر کہتا ہے مگر حَیَّ عَلَی الْفَلَاح اورحَیَّ عَلَی الْفَلَاح سن کر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہ کہنا