تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ اگر عمامہ کا ایک کنارہ ناپاک ہے مگر نماز پڑھنے والے نے اس کنارے کو الگ کر دیا ، دوسرے کنارے سے آدھا عمامہ باندھ لیا تو نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ جواب۔ جو کپڑا نمازی کے بدن سے ایسا تعلق رکھتا ہو کہ اس کے حرکت کرنے سے وہ بھی حرکت کرے ، ایسے کپڑے کا پاک ہونا شرط ہے ۔ پس اس صورت میں نماز نہ ہوگی۔ کیونکہ نمازی کے ہلنے سے عمامہ ضرور ہلے گا۔نماز کی تیسری شرط (جگہ کا پاک ہونے) کا بیان سوال۔ جگہ پاک ہونے سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ نماز پڑھنے والے کے دونوں قدموں اور گُھٹنوں اور ہاتھوں اور سجدے کی جگہ کا پاک ہونا ضروری ہےسوال۔ جس چیز پر نماز پڑھی جائے اگر اس کی دوسری جانب ناپاک ہو تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر لکڑی کے تختے یا پتھر یا بچھی ہوئی اینٹوں پر یا کسی اور ایسی ہی سخت یا موٹی چیز پر نماز پڑھی اور اس کا وہ رخ جس پر نماز پڑھی پاک ہے تو نماز ہو جائے گی، دوسرا رخ ناپاک ہو تو کوئی حرج نہیں اور اگر پتلے کپڑے پر نماز پڑھی اور اس کے دوسرے رخ پر نجاست تھی تو نماز درست نہ ہوگیسوال۔ اگر کپڑا دوہرا ہو اور اوپر والا پاک اور نیچے والاناپاک ہو تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر یہ دونوں آپس میں سلے ہوئے نہ ہوں اور اوپر والا اتنا موٹا ہو کہ نیچے کی نجاست کی بو یا رنگ معلوم نہ ہوتا ہو تو نماز جائز ہے اور اگر دونوں تہیں کپڑے کی سلی ہوئی ہیں تو احتیاط یہ ہے کہ اس پر نماز نہ پڑھے