تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ اگر کنوئیں میں کبوتر یا چڑیا کی بیٹ گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب۔ کبوتر اور چڑیا کی بیٹ یا اونٹ بکری بھیڑ کی دو چار مینگنیوں سے کنواں ناپاک نہیں ہوتاسوال۔ اگر کنوئیں میں کافر ڈول نکالنے کے لئے اترا اور پانی میں غوطہ لگایا تو کنوئیں کا کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر کافر کو کنوئیں میں اترنے سے پہلے نہلا دیا جائے اور پاک کپڑا ستر پر باندھ کر کنوئیں میں اترے تو کنواں پاک ہے اور اترنے سے پہلے نہیں نہایا اور اپنے مستعمل کپڑے کے ساتھ اترا تو کنوئیں کا سارا پانی نکالا جائے کیونکہ کافروں کا بدن اور کپڑا اکثر ناپاک ہی رہتا ہےسوال۔ اگر کنوئیں پر کوئی خاص ڈول پڑا نہ رہتا ہو بلکہ لوگ چھوٹے بڑے مختلف ڈولوں سے پانی بھرتے ہوں تو اس کنوئیں کو پاک کرنے کے لئے کس ڈول سے پانی نکالا جائے؟ جواب۔ جب کہ کنوئیں پر کوئی خاص ڈول نہ ہو یا کنوئیں کا خاص ڈول بہت بڑا یا چھوٹا ہو تو ان صورتوں میں درمیانی ڈول کا اعتبار ہے۔ درمیانی ڈول وہ ہے جس میں اسی (۸۰) انگریزی روپیہ بھر کے سیر سے ساڑھے تین سیر پانی سماتا ہوتیمم کا بیان سوال۔ تیمم کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ پاک مٹی یا کسی ایسی چیز سے جو مٹی کے حکم میں ہو بدن کو نجاستِ حکمیہ سے پاک کرنے کو تیمم کہتے ہیںسوال۔ تیمم کب جائز ہوتا ہے؟