تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ سفید شفق جاتے رہنے کے بعد سے عشاء کا وقت شروع ہو تا ہے اور صبحِ صادق ہونے سے پہلے پہلے رہتا ہےسوال۔ عشاء کا مستحب وقت کیا ہے؟ جواب۔ ایک تہائی رات تک مستحِب وقت ہے ۔ اس کے بعد آدھی رات تک مُباح ہے ۔ اس کے بعدمکروہ ہو جاتا ہےسوال۔ نمازِ وتر کا وقت بتاؤ؟ جواب۔ نماز ِ وتر کا وقت وہی ہے جو نمازعشاء کا ہے لیکن وتر کی نماز عشاء کی نماز سے پہلے جائز نہیں ہوتی۔ گویا عشاء کی نماز کے بعد اس کا وقت ہوتا ہےسوال۔ وتر کا مستحب وقت کونسا ہے؟ جواب۔ اگر کسی کو اپنے اوپر بھروسہ ہو کہ اخیر رات میں ضرور جاگ جاؤں گا تو اس کے لئے اخیر رات کو وتر پڑھنا مستحب ہے لیکن اگر جاگنے پر بھروسا نہ ہو تو سونے سے پہلے ہی وتر پڑھ لینا چاہئیےنماز کی چھٹی شرط (استقبالِ قبلہ ) کا بیان سوال۔ استقبالِ قبلہ کے کیا معنی ہیں؟ جواب۔ قبلہ کی طرف منہ کرنے کو استقبالِ قبلہ کہتے ہیںسوال۔ استقبالِ قبلہ نماز میں شرط ہونے کا کیا مطلب ہے؟ جواب۔ نماز پڑھنے وقت ضروری ہے کہ نماز پڑھنے والے کا منہ قبلہ کی طرف ہو