تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔ تحمید یعنی رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ بھی پڑھ لو پھر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں اس طرح جاؤ کہ پہلے دونوں گھٹنے زمین پر رکھو۔ پھر دونوں ہاتھ رکھو۔ پھر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں پہلے ناک پھر پیشانی زمین پر رکھو۔ سجدے کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی تین یا پانچ مرتبہ کہو ۔ پھر تکبیر کہتے ہوئے اٹھو اور سیدھے بیٹھ جاؤ۔پھر تکبیر کہ کر دوسرا سجدہ اسی طرح کرو۔ پھر تکبیر کہتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ اُٹھتے وقت زمین پر ہاتھ نہ ٹیکو۔ سجدوں تک ایک رکعت پوری ہو گئی۔ اب دوسری رکعت شروع ہوئی۔ تسمیہ پڑھ کر الحمد شریف پڑھو۔ اور کوئی اور سورة ملاؤ پھر رکوع قومہ اور دونوں سجدے کر کے اُٹھ کر بیٹھ جاؤ پہلے تشہّد پڑھو ، پھر درود شریف پھر دعا پڑھو۔ پھر سلام پھیرتے وقت داہنی اور بائیں طرف منہ موڑ لو۔ یہ دو رکعت نماز پوری ہو گئی۔ سلام پھیرنے کے بعد ۔ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ پڑھو ۔ اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگو ہاتھ بہت زیادہ نہ اُٹھاؤ یعنی کندھوں سے اونچے نہ کرو۔ دعا سے فارغ ہو کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لوسوال۔ دونوں سجدوں کے درمیان اور تشہّد پڑھنے کی حالت میں کس طرح بیٹھنا چاہئیے؟ جواب۔ داہناپاؤں کھڑا رکھو۔ اور ا ُس کی انگلیاں قبلے کی طرف رہیں اور بایاں پاؤں بچھا کر اُس پر بیٹھ جاؤ۔ بیٹھنے کی حالت میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھنے چاہئیں سوال۔ امام اور منفرد اور مقتدی کی نماز میں کچھ فرق ہوتا ہے یا نہیں؟ جواب۔ ہاں! امام اورمنفرد اورمقتدی کی نماز میں تھوڑا سا فرق ہے ایک فرق یہ ہے کہ امام اور منفرد پہلی رکعت میں ثناء کے بعد اَعُوذُ بِاللّٰہِ الخ اور بِسْمِ اللّٰہالخ پڑھ کر الحمد شریف اور سورة پڑھتے ہیں اور دوسری رکعت میں بِسْمِ اللّٰہ اور الحمد شریف اور سورةپڑھتے ہیں مگر مقتدی کو صرف پہلی رکعت میں ثنا پڑھ کر دونوں