تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ کتنی چیزیں نجاستِ غلیظہ ہیں؟ جواب۔ آدمی کا پیشاب پائخانہ اور جانوروں کا پائخانہ اور حرام جانوروں کا پیشاب۔ اور آدمی اور جانوروں کا بہتا ہوا خون اور شراب اور مرغی اور بطخ کی بیٹ نجاستِ غلیظہ ہےسوال۔ نجاستِ خفیفہ کیا کیا چیزیں ہیں؟ جواب۔ حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام پرندوں کی پیٹ نجاستِ خفیفہ ہےسوال۔ نجاستِ غلیظہ کس قدر معاف ہے؟ جواب۔ نجاستِ غلیظہ اگر گاڑھے جسم والی ہے جیسے پائخانہ تو وہ ساڑھے تین ماشے تک معاف ہے اور اگر پتلی ہو جیسے شراب، پیشاب ، تو وہ ایک انگریزی روپیہ کے پھیلاؤ کے برابر معاف ہے۔ معاف ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اگر اتنی نجاست بدن یا کپڑے پر لگی ہو اور نماز پڑھ لے تو نماز ہو جائے گی مگر مکروہ ہو گی۔ اور قصداً اتنی نجاست بھی لگی رکھنا جائز نہیںسوال۔ نجاستِ خفیفہ کتنی معاف ہے؟ جواب۔ چوتھائی کپڑے یا چوتھائی عضو سے کم ہو تو معاف ہےسوال ۔ نجاستِ حقیقیہ سے کپڑا یا بدن کس طرح پاک کیا جائے؟ جواب۔ نجاستِ حقیقیہ چاہے غلیظہ ہو یا خفیفہ کپڑے پر ہو یا بدن پر پانی سے تین بار دھو لینے سے پاک ہو جاتی ہے ۔ کپڑے کو تینوں دفعہ نچوڑنا بھی ضروری ہےسوال۔ پانی کے سوا اور کسی چیز سے بھی پاک ہو سکتی ہے یا نہیں؟