تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ کیا کوئی آدمی اپنی کوشِش اور عبادت سے نبی بن سکتا ہے؟ جواب۔ نہیں بلکہ جسے خدا تعالیٰ نبی بنائے وہی بنتا ہے۔ مطلب یہ کہ نبی اور رسول بننے میں آدمی کی کوشش اور ارادے کو دخل نہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مرتبہ عطا کیا جاتا ہےسوال۔ رسول اور نبی کتنے ہیں؟ جواب۔ دنیا میں بہت سے رسول اور نبی آئے ۔ لیکن ان کی ٹھیک تعداد خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔ ہمیں تمہیں اسی طرح ایمان لانا چاہئیے کہ خدا تعالیٰ نے جتنے رسول بھیجے ہم ان سب کو برحق اور رسول مانتے ہیںسوال۔ سب سے پہلے پیغمبر کون ہیں؟ جواب۔ سب سے پہلے پیغمبر حضرت آدم علیہ السلامسوال۔ سب سے پچھلے پیغمبر کون ہیں؟ جواب۔ سب سے پچھلے پیغمبر حضرت محمّد مصطفی ﷺ ہیںسوال۔ حضرت محمّد ﷺکے بعد کوئی پیغمبر آئے گا یا نہیں؟ جواب۔ نہیں۔ کیونکہ پیغمبر اور نبوت حضرت محمّد مصطفی ﷺ پر ختم ہو گئی ۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں آئے گا ۔ آپ کے بعد جو شخص پیغمبری کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہےسوال۔ رسولوں میں سب سے افضل رسول کون ہیں؟ جواب۔ ہمارے پیغمبر حضرت محمّد مصطفی ﷺ تمام نبیوں اور رسولوں سے افضل اور بزرگ ہیں۔ خدا تعالیٰ کے تو آپ بھی بندے اور تابعدار ہیں۔ ہاں خدا تعالیٰ کے بعد آپ کا مرتبہ سب سے زیادہ بڑھا ہوا ہے