تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صاف کرے ۔ پھر تین بار منہ دھوئے پھر کہنیوں تک دونوں ہاتھ دھوئے ۔ پھر سر اور کانوں کا مسح کرے ۔ پھر دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے ۔ وضو کرنے کا طریقہ تعلیم الاسلام کے پہلے حصّے میں تم پڑھ چکے ہوسوال۔ وضو میں کیا یہ سب باتیں ضروری ہیں؟ جواب۔ وضو میں بعض باتیں ضروری ہیں جن کے چھوٹ جانے سے وضو نہیں ہوتا۔ انہیں فرض کہتے ہیں۔ اور بعض باتیں ایسی ہیں جن کے چھوٹ جانے سے وضو ہو جاتا ہے مگر ناقص ہوتا ہے۔ انہیں سنّت کہتے ہیں۔ اور بعض باتیں ایسی ہیں کہ ان کے کرنے سے ثواب زیادہ ہوتا ہے اور چھوٹ جانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا انہیں مستحب کہتے ہیںسوال۔ وضو میں فرض کتنے ہیں؟ جواب۔ وضو میں فرض چار ہیں! (ا) پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان سے دوسرے کان تک منہ دھونا( ۲) دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا( ۳) چوتھائی سر کا مسح کرنا ۴)دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوناسوال۔ وضو میں کتنی سنتیں ہیں؟ جواب۔ وضو میں تیرہ سنتیں ہیں( ۱) نیت کرنا ( ۲) بسم اللہ پڑھنا( ۳) پہلے تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا(۴) مسواک کرنا ( ۵) تین بار کلی کرنا( ۶) تین بار ناک میں پانی ڈالنا( ۷) ڈاڑھی کا خلال کرنا(۸) ہاتھ پاؤں کی انگلیوں میں خلال کرنا۔(۹) ہر عضو کوتین بار دھونا( ۱۰) ایک بار تمام سر کامسح کرنا۔ یعنی بھیگا ہو اہاتھ پھیرنا( ۱۱) دونوں کانوں کا مسح کرنا (۱۲)ترتیب سے وضو کرنا( ۱۳) پے درپے وضو کرنا کہ ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھو لے۔سوال۔ وضو میں مستحب کتنے ہیں؟