تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ غسل خانہ میں یا کسی ایسے مقام پر جہاں دوسرے آدمی کی نگاہ اس کے ستر پر نہ پڑے ننگے بدن نہانا جائز ہےسوال۔ غسل میں مکروہ کتنے ہیں؟ جواب۔ پانی زیادہ بہانا۔ستر کھلا ہونے کی حالت میں کلام کرنا یا قبلے کی طرف منہ کرنا۔ سنت کے خلاف غسل کرنا سوال۔ اگر غسل سے پہلے وضو نہ کیا تو غسل کے بعد نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ جواب۔ غسل کے اندر وضو بھی ہو گیا ۔ پھر وضو کرنے کی حاجت نہیںموزوں پر مسح کرنے کے باقی مسائل سوال۔ مسح کی مدّت کا کس وقت حساب کیا جائے؟ جواب۔ جس وقت سے وضو ٹوٹا ہے۔ اس وقت سے ایک دن ایک رات یا تین دن تین رات مسح جائز ہے۔ مثلاًجمعہ کی صبح کو وضو کر کے موزے پہنے اور اس کا یہ وضو ظہر کا وقت ختم ہونے پر ٹوٹا تو یہ شخص اگر مقیم ہے تو ہفتہ کی ظہر کے وقت تک مسح کر سکتا ہے ، اور مسافر ہے تو پیر کے دن کی ظہر تک مسح کر سکتا ہےسوال۔ مسح کن کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟ جواب۔ جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے اُن سے مسح بھی ٹوٹ جاتا ہے اور ان کے علاوہ مسح مُدّت گزر جانے اور موزے اتار دینے اور تین انگلیوں کے برابر موزے پھٹ جانے سے بھی مسح ٹوٹ جاتا ہے سوال۔ اگر وضو ہونے کی حالت میں موزہ اتار دیا یا وضو ہونے کی حالت میں مدّت مسح کی پوری ہو گئی تو کیا حکم ہے؟