تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نماز کے دوسرے رکن قرأت کا بیان سوال۔ قرأت سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ قرأت قرآن مجیدپڑھنے کو کہتے ہیںسوال۔ نمازمیں کتنا قرآن مجید پڑھنا ضروری ہے؟ جواب۔ کم ازکم ایک آیت پڑھنا فرض ہے۔ اور سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور فرض کی پہلی دو رکعتوں اور نماز ِ وتر اور سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد کوئی اور سورة یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا بھی واجب ہےسوال۔ کیا سورة فاتحہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں پڑھنا واجب ہے؟ جواب۔فرض نماز کی تیسری رکعت اور چوتھی رکعت کے علاوہ ہر نماز کی (خواہ فرض نماز ہو یا واجب یا سنت یا نفل) ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہےسوال۔ اگر کسی کو ایک آیت بھی یاد نہ ہو تو کیا کرے؟ جواب۔ سُبحان اللہ یا الحمد للہ بجائے قرأت کے پڑھ لے اور جلد سے جلد اس پر قرآن مجید سیکھنا اور یاد کرنا فرض ہے۔ قرأت ِ فرض کی مقدار یاد کر لینا فرض اور واجب کی مقدار واجب ہے اور نہ سیکھنے میں سخت گنہگار ہو گاسوال۔ قرآن مجید کس کس نماز میں زور سے پڑھنا چاہئیے؟ جواب۔ امام پر واجب ہے کہ نمازِ مغرب اور عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر اور جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں اور رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح اور وتر کی نمازوں میں آواز سے پڑھے