تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ ہر نماز فرض کی اذان اس کے وقت میں کہنی چاہئیے ۔ اگر وقت سے پہلے کہہ دی تو وقت آنے پر دوبارہ کہی جائےسوال۔ اذان کا مستحب طریقہ کیا ہے؟ جواب۔ اذان میں سات باتیں مستحب ہیں۔ (۱) قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہونا۔(۲)اذان کے کلمات ٹھہر ٹھہر کرکہنا یعنی جلدی نہ کرنا۔ (۳) اذان کہتے وقت دونوں شہادت کی انگلیاں کانوں میں رکھنا۔ (۴) اونچی جگہ پر اذان کہنا ۔ (۵) بلند آواز سے اذان کہنا۔ (۶) حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة کہتے وقت دائیں جانب اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کہتے وقت بائیں جانب منہ پھیرنا۔(۷) فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد اَلصَّلٰوةُ خَیْرُ مِّنَ النَّوْمِ دو بار کہناسوال۔ اقامت کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ فرض نماز شروع کرتے وقت یہی کلمات جو اذان میں کہے جاتے ہیں مگر حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد اقامت میں قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوة دو مرتبہ اذان کے کلموں سے زیادہ کہا جاتا ہےسوال۔ اقامت کہنا کیسا ہے؟ جواب۔ اقامت بھی فرض نمازوں کے لئے سنت ہے ۔ فرض نمازوں کے علاوہ کسی اور نماز کے لئے مسنون نہیںسوال۔ کیا اذان اور اقامت مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے سنت ہے؟ جواب۔ نہیں بلکہ صرف مرووں کے لئے سنت ہےسوال۔ بے وضو اذان اور اقامت کہنا کیسا ہے؟