تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ صحابی اس شخص کو کہتے ہیں جس نے ایمان کی حالت میں حضور ﷺ کو دیکھا ہو یا آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ہو اور ایمان کی اوپر اس کی وفات ہوئی ہوسوال۔ صحابی کتنے ہیں؟ جواب۔ ہزاروں ہیں جو آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہوئے اور اسلام پر ان کا انتقال ہواسوال۔ سب صحابی مرتبے میں برابر ہیں یا کم زیادہ؟ جواب۔ صحابہ کے مرتبے آپس میں کم زیادہ ہیں لیکن تمام صحابہ باقی اُمّت سے افضل ہیںسوال۔ صحابہ میں سب سے افضل صحابی کون ہیں؟ جواب۔ تمام صحابہ میں چار صحابی سب سے افضل ہیں۔ اول حضرت ابوبکر صدّیق جو تمام امت سے افضل ہیں۔ دوسرے حضرت عمر فاروق جو حضرت ابوبکر کے سوا تمام امت سے افضل ہیں۔ تیسرے حضرت عثمان جو حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے بعد تمام امت سے افضل ہیں۔ چوتھے حضرت علی جو حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان کے بعد تمام امت سے افضل ہیں۔ یہی چاروں بزرگ حضور رسولِ خدا ﷺ کے بعد آپ کے خلیفہ ہوئے۔سوال۔ خلیفہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ جواب۔ حضور رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد دین کا کام سنبھالنے اور جو انتظامات حضور ﷺ نے فرماتے تھے انہیں قائم رکھنے میں جو شخص آپ کا قائم مقام ہو اُسے خلیفہ کہتے ہیں۔ خلیفہ کے معنی قائم مقام اور نائب کے ہیں ۔ حضور ﷺ کی وفات کے بعد تمام مسلمانوں کے اتفاق سے حضرت ابوبکر صدیق حضور ﷺ کے قائم مقام بنائے گئے اس لئے یہ خلیفہ اوّل ہیں۔ ان کے بعد حضرت عمر