تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعلیم ُ الاسلام حصّہ سومپہلا شعبہ (توحِیدالایمان یا اسلامی عقائد) سوال۔ توحید کے کیا معنیٰ ہیں؟ جواب۔ دل سے اللہ تعالیٰ کو ایک سمجھنے اور زبان سے اس کا اقرار کرنے کو توحید کہتے ہیںسوال۔ خدا تعالیٰ کے ایک ہونے کا مخلوق کو کس طرح علم حاصل ہوا؟ جواب۔ اوّل تو انسانی عقل (بشرطیکہ عقل صحیح ہو) خدا تعالیٰ کے موجود ہونے اور اس کے ایک ہونے کا یقین رکھتی ہے۔ اور اسی وجہ سے دُنیا میں جتنے بڑے بڑے عقلمند، حکیم اور فلسفی ہوئے ہیں وہ سب خدا تعالیٰ کی توحید کے قائل ہیں۔ دوسرے یہ کہ خداتعالیٰ کے پیغمبروں نے بالاِتفاق مخلوق کو بتایا کہ خدا تعالیٰ ایک ہے ، اُس جیسا اور کوئی دُوسرا نہیںسوال۔ کیا قرآن مجید میں توحید کی تعلیم دی گئی ہے؟ جواب۔ ہاں! قرآن مجید میں توحید کی تعلیم کامل طریقے اور اعلیٰ درجے پر دی گئی ہے۔ بلکہ آج کی دنیا میں صرف قرآن مجید ہی ایسی کتاب ہے جو خالص توحید کی تعلیم دیتی ہے۔ اگرچہ پہلی آسمانی کتابوں میں بھی توحید کی تعلیم تھی لیکن ان تمام کتابوں میں لوگوں نے تحریف ( اَدَلْ بَدَل) کر ڈالی اور توحید کے خلاف باتیں داخِل کر دیں اور خدا کی بھیجی ہوئی آسمانی تعلیم کو بدل دیا ۔ اس کی اصلاح کے لئے اور سچی توحید دنیا میں