تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ نماز میں کتنی سنتیں ہیں؟ جواب۔ نماز میں اکیس (۲۱) سنتیں ہیں۔(۱) تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا(۲) دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا(۳) تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا(۴) امام کو تکبیر تحریمہ اور ایک رُکن سے دوسرے میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا(۵) سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا(۶) ثنا پڑھنا(۷) تعوّذ یعنی اَعُوْذُ بِا للّٰہ الخ پڑھنا(۸) بِسْمِ اللّٰہ الخ پڑھنا(۹) فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورة فاتحہ پڑھنا(۱۰)آمین کہنا(۱۱) ثنا اور تعوّذ اور بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا (۱۲) سنت کے موافق کوئی قرأت کرنا یعنی جس جس نماز میں جس قدر قرآن مجید پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا(۱۳) رکوع اور سجدے میں تین تین بار تسبیح پڑھنا (۱۴)رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا(۱۵) قومہ میں امام کو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اور مقتدی کو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا ۔ اور منفرد کو تسمیع اور تحمید دونوں کہنا(۱۶) سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے پھر دونوں ہاتھ پھر پیشانی رکھنا