تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ نجاست حقیقی کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ وہ ظاہری ناپاکی جو دیکھنے میں آسکے نجاستِ حقیقیہ کہلاتی ہے جیسے پیشاب، پاخانہ ، خون، شرابسوال۔ نجاستِ حکمیہ کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ وہ ناپاکی جو شریعت کے حکم سے ثابت ہو مگر دیکھنے میں نہ آسکے نجاستِ حکمیہ کہلاتی ہے۔ جیسے بے وضو ہونا۔ غسل کی حاجت ہوناسوال۔ نماز کے لئے کس نجاست سے بدن کا پاک ہونا شرط ہے؟ جواب۔ دونوں قسم کی نجاست سے بدن کا پاک ہونا ضروری ہےسوال۔ نجاستِ حکمیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب۔ دو قسمیں ہیں۔ ایک چھوٹی نجاست حکمیہ ۔ اسے حدثِ اصغر کہتے ہیں۔ اور دوسری بڑی نجاستِ حکمیہ ۔ اسے حدثِ اکبر اور جنابت کہتے ہیں۔سوال۔ چھوٹی نجاستِ حکمیہ سے بدن پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ چھوٹی نجاستِ حکمیہ سے بدن وضو کرنے سے پاک ہو جاتا ہےوضو کا بیان سوال۔ وضو کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ وضو اسے کہتے ہیں کہ آدمی جب نماز پڑھنے کا ارادہ کرے تو صاف برتن میں پاک پانی لے کر پہلے گٹوں تک ہاتھ دھوئے ۔ پھر تین بار کلّی کرے ۔ مسواک کرے ۔ پھر تین بار ناک میں پانی ڈالے۔ اور ناک