تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ ہرگز نہیں جب تک خدا تعالیٰ کی توحید اور پیغمبروں کی پیغمبری اور خدا تعالیٰ کی کتابوں اور خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور قیامت کے دن اور تقدیر اور مرنے کے بعد زندہ ہونے کو نہ مانے ، ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا سوال۔ حضرت پیغمبر ﷺنے پانچ چیزوں پر اسلام کی بنیاد بیان فرمائی ہے اور ان میں فرشتوں اور خدا تعالیٰ کی کتابوں اور قیامت اور تقدیر وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں ہے؟ جواب۔ ان پانچ چیزوں میں حضرت محمّد ﷺ پر ایمان لانے کا ذکر ہے اور جب کوئی شخص حضرت محمّد ﷺ پر ایمان لے آیا تو اُسے آپ کی بتائی ہوئی تمام باتیں ماننی ضروری ہوں گی۔ اور خدا تعالیٰ کی کتاب جو حضرت ﷺ لائے ہیں اس پر ایمان لانا بھی ضروری ہوگا۔ یہ سب باتیں جن کا ذکر ایمان مفصّل میں ذکر ہے خدا تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید اور پیغمبر ﷺ کے بیان سے ثابت ہیں سوال۔ ان سب باتوں کا دل سے یقین اور زبان سے اقرار رکے لیکن نماز نہ پڑھے ، یا زکوٰة نہ دے، یا روزہ نہ رکھے ، یا حج نہ کرے تو وہ مسلمان ہے یا نہیں؟ جواب۔ہاں مسلمان تو ہے لیکن سخت گنہگار اور خدا تعالیٰ کا نافرمان ہے۔ ایسے شخص کو فاسق کہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے گناہوں کی سزا پا کر اخیر میں چھٹکارا پائیں گے