ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
اکثر لوگ اور بھی تساہل کرتے ہیں تو اس قرض خواہ کو جب کوئی ضرورت پیش آتی ہے ضرور اپنے قرض کا خیال آتا ہے کہ کیا کہے ان کے پاس روپیہ پھنسا ہوا ہے مل جاتا تو کام چلتا اس بڑی تکلیف ہوتی ہے ۔ ایک شخص کانپور میں آئے کہا کہ پانچ روپیہ قرض چاہئے ۔ میں بے کہا کہ یہ دو روپیہ ہیں یہ ویسے لے جاؤ مگر قرض سے معاف رکھو ۔ ان کی ادائیگی فکر نہ کرنا خوامخواہ قرض خواہ پر بار ہوتا ہے اور دوسرے کو شرمندگی ۔ حضرت امام ابوحنیفہ بڑے مالدار تھے جب کسی کو ضرورت ہوتی تو قرض دیتے تھے قرض دار اگر کہیں راستہ میں دکھائی پڑتا تو کترا کر علیحدہ ہوجاتے تھے فرماتے کہ وہ مجھ کو دیکھ شرمندہ ہوگا ۔ مجھے بار ہوگا اگر سلام کرے گا یہ بھی ایک قسم کا نفع ہے قرض دیکر نفع لینا جائز نہیں ۔ ممکن ہے کہ خوشامد ہی میں سلام کرے ۔ میں مسلمان کو سود دینے سے اور اپنے آپ کو سود لینے سے بچاتا ہوں ۔ اگرکسی قرض دار کی دیوار کا سایہ راستہ میں پڑتا تو اس سے بھی بچ کر چلتے کیونکہ یہ بھی ایک قسم کا انتفاع ہے جو کہ کمال تقویٰ کے خلاف ہے خشیت کا کیا ٹھکانہ ہے اور خوف کا ہم تو ہاتھی حذف کرجائیں ۔ وہ حضرات اتنا خیال رکھتے تھے پھر فرمایا بڑے دانشمند تھے کتاب میں تو نہیں دیکھیں لیکن ثقافت اہل علم سے سنی ہوئی حکایتیں ہیں ایک بدوی کا ساتھ کسی سفر میں ہوا ۔ حضرت ابو حنیفہ نے اس سے پانی مانگا اس کےپاس تھوڑا پانی تھا اس نے کہا کہ ایک درم کو دونگا گو قیمت لیکن پیاس تھی اس لئے آپ نے ایک درم میں خرید لیا ۔ آپ نے کچھ پانی پیا اور کچھ میں ستو گھولا ۔ بدوی سے فرمایا کہ میاں لیتے ہو بہت اچھا ستو ہے ۔ بدوی کہاں بھلا چھوڑنے والا تھا فورا لے لیا ۔ ستو گاڑھا تھا کھاتے ہی اس کو پیاس لگی اس نے امام صاحب سے پانی مانگا آپ نے فرمایا کہ مول دیں گے اور ایک درہم قیمت لے گے کیونکہ اس کو بہت پیاس لگی ہوتی تھی مجبورا ایک درم دے کر پانی لینا پڑا امام صاحب نے اپنا درم بھی بچالیا اور مفت پانی پی لیا ۔ تو گویا ستو عوض پانی ہوا۔ امام صاحب فرماتے ہیں کہ میں عمر بھر کسی کے دھوکہ میں نہیں آیا ۔ البتہ ایک بڑھیا نے مجھے دھوکہ دیا بڑی استاد تھی ۔ ایک چادر لقطہ کا پڑا ہوا تھا ۔ لقطہ کے مال کو دیکھ کر واجب ہے اٹھانا ۔ اور تشہیر کرنا ۔ امام صاحب چلے جارہے تھے ۔ بڑھیا بھی سامنے آرہی تھی اسکو معلوم ہوا کہ ایک چادر لقطہ پڑا ہوا ہے اس نے سوچا اگرمیں خود اٹھاتی ہوں تو میرے ذمہ پڑتا ہے کوئی ایسی ترکیب کرو کہ یہ ( امام