ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
اپنی طمانیت کے اس کی درخواست بھی منظور ہوسکے گی ۔ اسی ثناء میں رمضان المبارک کا مہینہ ہزاروں خیرو برکت کے ساتھ رونق افروز ہوا ۔ چونکہ اس ماہ میں عموما تعلقات کی تقلیل ہوجاتی ہے ۔ بالخصوص امسال کہ بوجہ خستگی طبیعت کے مہینہ بھر کے جمعوں کا وعظ بھی دوسرے احباب کے سپرد کردیا گیا ۔ تراویح میں ختم قرآن کے لئے بھی دسرے صاحب تجویز کرلئے گئے ۔ پہلے کی طرح کوئی سبق بھی شروع نہیں کرایا گیا ۔ تعلیم ذکر و شغل کی بھی تعطیل رہی ۔ جو پار سال بھی رہی تھی ۔ تو اس طرح اب کا رمضان بہت ہی زیادہ بے تعلقی پر مشتمل تھا ۔ اس وجہ سے اس تجویز کے آغاز نفاذ کیلئے یہ ماہ زیادہ مناسب معلو ہوا ۔ پس بنام خدا آج سے طرز سیاست کو طرز موعظمت سے بدلتا ہوں اورحق تعالٰی سے مدد چاہتا ہوں اور چونکہ دونوں طرز کے آثار بھی مثل دونوں کے ماہیات کے صریح متفادات ہیں ۔ اس لئے اس طرز حادث کے ملفوظات کی ابتداء میں مناسب معلوم ہوا ۔ کہ ناظرین کو زیارت بصیرت ہو اور حسن اتفاق سے اس کے ساتھ ہی یہ ایک عجیب امر واقع ہوا کہ جامع ملفوظات مجھی خواجہ عزیز الحسن صاحب نے مدت سے محض اپنے دین کی حفاظت کے لئے اپنے کو محکمہ تعلیم میں لیے جانے کی تحریک کر رکھی تھی ۔ چنانچہ یہی زمانہ اس تحریک کی منظوری کا بھی ہے ۔ پس یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ جو وقت صاحب ملفوظات کے طرز سیاست کے طرز موعظمت میں متبدل ہونے کا ہے وہی وقت صاحب کے محکمہ سیاست کے محکمہ تعلیم میں کہ مناسب سے موعظمت کے متبدل ہونے کا ہے ( اس حسن اقتراں پر جامع یہ شعر عرض کرتا ہے فی الجملۃ نسبتے بتو کافی بود مرا بلبل ہمیں کہ قافیہ گل شود بس ست اب اللہ تعالٰٰی سے یہ دعا ہے کہ جس طرح اس طرز سے بہتوں کو نفع ہوا تھا اس طرز سے سب کو نفع ملا ہوا اور طالبین ہی کے ساتھ جامع ملفوظات کے لئے دعا ہے کہ انہوں نے جس غرض سے اپنے اس محکمہ کو تبدیل کیا ہے ۔ یعنی حفاظت دین وہ غرض اس جدید صورت میں بوجہ احسن حاصل ہو ۔ ختم ہوا کلام صاحب ملفوظات کا ۔ اب جامع دور جدید کے ملفوظات کو پیش کرتا ہے ۔