ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
رنج ہوتا ہے ۔ پھر حکیم صاحب کی طرف روئے سخن کرکے فرمایا کہ اسی طرح اگر اپنے بزرگوں کو کوئی برا بھلا کہے تو فورا نرمی کے ساتھ کہہ دے کہ بھائی ! ہمیں صدمہ ہوتا ہے ہمارے سامنے نہ کہو ۔ یہ عنوان بہت نافع ہے پھر اس کہنے والے کے دل میں گھر ہوجائے گا ۔ پھر اس شخص کے سامنے ہر گز نہ کہے گا کیونکہ نرم جواب ہے اور معقول بات حق تعالٰی کا ارشاد ہے واذا خاطبھم الجھلون قالوا سلاما ۔ سلاما کا ترجمہ میں نے بہت اچھا اپنی تفسیر میں کیا ہے یعنی کہتے ہیں رفع شر کی بات ۔ واقعی رفع شر اسی میں ہے کہ ان کے جواب کے دریے نہ ہو ۔ کفار حضور کو نعوذ باللہ ! نعوذباللہ مذمم کہا کرتے تھے دیکھئے ! آپ نے اصحاب کو کیسا ٹھنڈا فرمایا ۔ فرمایا کہ انظر واکیف صرف اللہ عنی شتم قریش یشتمون مذمما ویلعنون مذمما وانا محمد ۔ یعنی فرمایا کہ مذمم میں تھوڑا ہی ہوں میں محمد ہوں ﷺ وہ جو کہتے ہیں مذمم کو کہتے ہیں جو مذمم وہ برا مانے میں تو محمد ہوں ﷺ۔ گو اس پر منطقی شبہ یہ ہو سکتا تھا کہ گو وہ لوگ مذمم کو برا بھلا کہتے تھے ۔ لیکن مذمم س ان کی مراد تو حضور ہی ہیں ۔ لیکن اس سے اتنا معلوم ہوا کہ آپ نے صحابہ کو ٹھنڈا کرنا چاہا ۔ بات کو ختم کرنا چاہا بڑھانا نہیں چاہا ۔ سو اس مقصود میں یہ منطقی شبہ مخل نہیں ۔ دیکھئے یہ طریق سبت ہے لیکن یہ سب سمجھ میں جب آتا ہے بلکہ خود جی میں بھی آٰتا ہے کہ ایسا کریں ۔ جب کوئی چیز بہت بڑی اس کے دل میں بسی ہوئی ہو اور اسکی لولگی ہو ۔ دیکھئے ۔ خدا نخواستہ اگر کسی کا بیٹا مرگیا ہو اس وقت اگر کوئی فضول قصے ادھر کے ادھر کے لیے بیٹھے تو سخت ناگوار ہوگا اور کہنے والے کو فورا روک دے گا کہ ہم آپ ہی مصبیت میں مبتلا ہیں ۔ تمہیں چونچلے سوجھے ہیں ۔ ایک بیٹے کی مشغولی سے کسی تمیز ہوگئی فضول اور ضروری میں ٌپھر خدا کی مشغولی میں کیوں نہیں تمیز ہوگی کہ یہ ضروری ہے یہ غیر ضروری ۔ بس معلوم ہوا کہ خدا کے ساتھ شغل ہی نہیں قلب کو ۔ بعضے بعضۓ لوگ اعتراض میری تصانیف پر لکھ کر بھیجتے ہیں ۔ مجھے ان کے دیکھنے کی بھی فرصت نہیں ۔ اس لیے یہ کرتا ہوں کہ انہیں بجنسہ چھپوادیتا ہوں کہ دیکھنے والے خود فیصلہ لرلیں ۔ پھر فرمایا کہ کوئی مجھ سے پوچھے قدر ان اصول کی ۔ اگر سرکاری کام کا ہجوم ہو ۔ اور ایک وقت معین پر کاغذات داخل کرنا پڑیں ۔ اور ان اوقات میں کوئی اس قسم کی فضول باتیں کرے تو دیکھئے کیا ہوگا ۔ اس سے اندازہ کیجئے کہ مشغولی وہ چیز ہے